اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے موصل میں داعش کے مارٹر گولے کے حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں کے جاں بحق ہونے پرعراقی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔
موصل کے اس اسکول میں عراقی بچوں اور عورتوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ عراق میں جاری دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے خلاف خطے کے بعض ممالک کی سازش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رخنہ اندازی کے باوجود عراق میں دہشتگردوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراقی قوم اور حکومت دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے متحد اور پُرعزم ہیں اور عراق عنقریب دہشتگردوں سے نجات حاصل کرلے گا۔
واضح رہے کہ عراق میں بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے موصل شہر کے ایک اسکول پر مارٹر گولے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲